اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، خورشید شاہ

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، خورشید شاہ

کراچی:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے اور حکومت اپنی مدت مکمل کرے ہم پارلیمنٹ کو بچا رہے ہیں نوازشریف عقل سے کام لیں، انہیں آج رات تک فیصلہ کر لینا چاہیئے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا سب مطالبہ کر رہے ہیں نوازشریف کو چلے جانا چاہئے ہم اسمبلیوں کی تحلیل کے حامی نہیں نوازشریف استعفیٰ دیں اور ہماری طرح نیا وزیراعظم لے آئیں ،ان کا کہنا تھا حکومت کھل کر سامنے آچکی کچھ ڈھکا چھپا نہیں رہا چھٹی کے دن ٹھپا مار دیا گیا۔

ظفر حجازی نے ٹمپرنگ کس کیلئے کی ،نواز شریف عہدے سے الگ ہو کر کیسز کا سامنا کریں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کومستحکم اور مضبوط کیا عدالت کے ریمارکس کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے وزیراعظم سے کہا آپ کی ٹیم نے پھنسا دیا ہے چودھری نثار کی ناراضگی بجا ہے ،چودھری نثار اور حکومت ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کرتے ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہناتھانواز شریف اور ان کے ساتھی آمریت کی پیداوار ہیں  ،ن لیگی قیادت اور ان کے ساتھیوں نے تھوڑی سی تکلیفیں کاٹیں ہیں،نواز شریف نے جلاوطنی کو انجوائے کیاانہوںنے کہا وزیراعظم سمجھداری کا مظاہرہ کریں ان کی ہٹ دھرمی نے انہیں یہاں تک پہنچا دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں