عمران خان کی اپنی منی ٹریل نامکمل نکلی، تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع

عمران خان کی اپنی منی ٹریل نامکمل نکلی، تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: دوسروں کی منی ٹریل مانگنے والے عمران خان کی اپنی منی ٹریل نا مکمل نکلی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا تحریری اعتراف کر لیا۔

عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے لندن فلیٹ کی منی ٹریل سے متعلق جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 1971 سے 1988 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی اور کاؤنٹی کرکٹ اپنا 20 سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی۔ جس کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں اور عمران خان اپنی ملازمت کے شیڈول کا ریکارڈ بھی نہیں رکھتے۔

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ لندن فلیٹ 1984 میں مورگیج کرایا گیا اور ابتدائی رقم 61 ہزار پاؤنڈز ادا کی گئی تھی۔ فلیٹ کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ تھی اور کسی قسم کی کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی گئی۔

واضح رہے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کو لندن فلیٹ کی مکمل منی ٹریل ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی جمع نہ کرائی گئی جس پر گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمران خان کو یاد دہانی کا نوٹس بھجوایا تھا۔

یاد رہے عمران خان کیخلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں