نواز شریف مجھ سے جونیئر سیاستدان ہیں ٗ چوہدری نثار (ن) لیگ نہیں چھوڑیں گے : شیخ رشید

نواز شریف مجھ سے جونیئر سیاستدان ہیں ٗ چوہدری نثار (ن) لیگ نہیں چھوڑیں گے : شیخ رشید

اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) چھوڑ سکیں۔ اگلے وزیر اعظم کے طور پر خواجہ آصف یا ایاز صادق کو دیکھ رہا ہوں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ نون نہیں چھوڑیں گے، اس کے لیے ہمت چاہئے جو ہر کسی میں نہیں ہوتی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے کافی امکانات ہیں،نا اہلی کی صورت میں ن لیگ کے چار رہنما خواجہ آصف،ایاز صادق،احسن اقبال اور شاہد خاقان وزیراعظم کے اہل ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں اور چوہدری نثار پاکستان کے سب سے سینئر سیاستدان ہیں، نواز شریف بھی ہم سے جونیئر ہیں۔