تحریک انصاف کے رہنما کے گھر عجیب و غریب چوری

تحریک انصاف کے رہنما کے گھر عجیب و غریب چوری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر میں چوری کی عجیب و غریب واردات ٗ رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر سے کوئی ضروری کاغذات جن میں ٹیکس ریٹرنز ٗ پراپرٹی کے کاغذات اور احمد فراز ٹرسٹ کا ریکارڈ چوری کر کے لے گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایف 7 کے رہائشی تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اس کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اور پارٹی کیخلاف ایک انتہائی شرمناک اقدام ہے اور ان کاغذات کو جان بوجھ کر چوری کرایا گیا ہے تاکہ ان کو اور پارٹی کو بلیک میل کیا جا سکے-

شبلی فراز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی حرکتو ں سے انہیں یا پارٹی کو توڑا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی رپورٹ پولیس میں جمع کرا دی گئی ہے اور اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس واقعہ کی تفتیش کرنی چاہیے