سندھ میں 4سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

سندھ میں 4سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

شکار پور: پولیس نے 4سالہ بچی کی 22سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی

تفصیلات کے مطابق عمر طفیل نامی شخص 4سالہ بچی سے شادی کرنے جا رہا تھاجس کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا اور کمسن بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

پولیس نے چائلڈ میریجز ریسٹرینٹ ایکٹ 2013کے تحت مقدمہ درج کر لیا  ہے۔ یاد رہے کہ قانون کے مطابق چائلڈ میرج ایک جرم ہے اور کوئی بھی ایسی شادی جس میں کسی فریق کی عمر 18سال سے کم ہو اس کو غیر قانونی مانا جاتا ہے اور اس کم از کم تین سال کی سزا بھی مل سکتی ہے ۔