حسن علی عوام کو ٹریفک قوانین بتانے کیلئے مال روڈ جا پہنچے

حسن علی عوام کو ٹریفک قوانین بتانے کیلئے مال روڈ جا پہنچے

لاہور : چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی فاسٹ بالر حسن علی عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے لاہور کے مال روڈ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کیلئے مال روڈ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے موٹر سائیکل اور کار سواروں میں پمفلٹ تقسیم کیے۔حسن علی نے سی پی او لاہور کے ہمراہ مال روڈپر شہریوں کو دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ استعمال کرنے کے فوائد بھی بتائے اور ٹریفک سگنلز کی پابندی کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔
قومی کھلاڑی کو مال روڈ پر دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے ان سے آگاہی پمفلٹ لیے ، سیلفیاں بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے۔