کترینہ کیلئے سلمان کا پیار پھر شروع

کترینہ کیلئے سلمان کا پیار پھر شروع

ممبئی : جب سے رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان دوریوں کی خبریں آ رہی ہیں سلمان خان بھی دوبارہ کترینہ کی طرف اپنا پیار دکھاتے نظر آرہے ہیں ۔

اب خبریں آئی ہیں کہ انہوں نے نیو یارک میں کترینہ کیف کی پوسٹ پرتھ ڈے پارٹی منائی جہاں پر انہوں نے کترینہ کی بہن اور ان کے دیگر فیملی ممبرز کے ساتھ بھی کوالٹی ٹائم گزارا۔

اس سے قبل ممبئی میں بھی سلمان خان نے کترینہ کیف کی فیملی کے ساتھ وقت گزارا تھا جس کو میڈیا میں بہت پذیرائی ملی تھی۔ اب پھر لگتا ہے کہ سلمان اور کترینہ ایک ہونے جا رہے ہیں۔