شام میں امریکاکا خفیہ بیس کیمپ قائم

شام میں امریکاکا خفیہ بیس کیمپ قائم

دمشق: امریکا نے شام میں جاری جنگ میں کردار ادا کرنے پر بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔ سیٹلائٹ مناظر سے پتا چلا ہے کہ شام کے شمالی علاقے کو بانی کے قریب ایک بہت بڑاا ور خفیہ امریکی ائر بیس قائم کیا گیا ہے جس کی وسعت 235 فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔
علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کی شامی شاخ کے ارکان اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے داعش مخالف اتحاد کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ خفیہ امریکی بیس سے متعلق ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس بیس کو کولیشن کے ساتھ تعاون کے مقصد کے تحت ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر پلان کیا گیا ہے ۔
یہ بیس اتنا بڑا اور وسیع ہے کہ یہاں 130 سی اور 17 سی کارگو طیاروں کے علاوہ 17سی گلوب ماسٹر جیٹ طیارے بھی لینڈنگ کر سکتے ہیں۔