داعش کی معاونت کی کوشش کرنے والے امریکی فوجی پر فرد جرم عائد

داعش کی معاونت کی کوشش کرنے والے امریکی فوجی پر فرد جرم عائد

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست ہوائی  کی ایک عدالت میں جیوری نے امریکی فوجی پر شدت پسند گروپ داعش کی معاونت کرنے کی کوشش کی فرد جرم عائد کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے آرمی سارجنٹ فرسٹ کلاس اکیاکا کانگ کو 8 جولائی کو گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔کانگ کو بغیر ضمانت کے تحویل میں رکھنے کے احکامات تھے۔فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد اب کانگ کے مقدمے کی (کل)پیر کو طے شدہ ابتدائی سماعت نہیں ہوگی۔

عدالت کی طرف سے کانگ کو مہیا کیے گئے وکیل برنی برور کا کہنا تھا کہ وہ اپنے موکل کی دماغی صحت کے جائزے کے لیے استدعا کریں گے۔برور نے کہا کہ کانگ کو اپنے پیشے سے وابستہ ذہنی دباؤ سے مختلف دماغی پیچیدگیاں لاحق ہوسکتی ہیں جن کے بارے میں حکام کو علم تھا لیکن انھوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔

ایف بی آئی نے اس معاملے پر دائر کی گئی درخواست میں کہا تھا کہ کانگ مبینہ طور پر داعش کے ساتھ وفاداری کا اعلان کرنے کے بعد لوگوں کا قتل عام کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

مصنف کے بارے میں