نیا بھارتی دعوی،پاکستانی ہائی کمشنرکی چین اور بھوٹان کے سفیرو ں سے ملاقات

نیا بھارتی دعوی،پاکستانی ہائی کمشنرکی چین اور بھوٹان کے سفیرو ں سے ملاقات

نئی دہلی:بھارتی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے چین اور بھوٹان کے سفیر وں سے ڈوکلام تنازع پر بات چیت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے چینی سفیر اور بھوٹان کے سفیر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اوران ملاقاتوں میں چین اور بھارت کے درمیان جاری ڈوکلام تنازع پر بات چیت کی گئی ہے۔
خیا ل رہے کہ بھارت نے متنازع علاقے ڈوکلام میں چینی فوج کی کارروائیوں کو روکنے اور ان پر نظر رکھنے کیلئے وہاں فوج بھیج رکھی ہے۔چینی فوج ڈوکلام کے علاقے میں سڑک تعمیر کر رہی تھی جس سے بھار ت کو خدشہ ہے کہ اگریہ چین نے یہ سڑک مکمل کرلی تو چین کو اس پر بر تری لے جا سکتا ہے۔