ملائشین حکومت نے ”دیسپاسیتو“گانے پر پابندی لگا دی

کوالالمپور : ملائشین حکومت نے حال ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھونے والے مشہور گانے ”دیسپاسیتو “ پر پابندی عائد کردی ۔

ملائشین حکومت نے ”دیسپاسیتو“گانے پر پابندی لگا دی

کوالالمپور : ملائشین حکومت نے حال ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھونے والے مشہور گانے ”دیسپاسیتو “ پر پابندی عائد کردی ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گانے پر پابندی اس کی غیر اخلاقی شاعری پر موصول ہونے والی شکایات کے بعد لگائی گئی ہے۔ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ اس گانے کی ریمیکس میں جسٹن بیبر نے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں جس کے باعث ملائشین خواتین اسلامی پارٹی کی ایک رکن نے گانے کی شاعری پر اعتراض کیا۔ملائشیا کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات صالح سعید نے بتایا کہ دیسپاسیتوکسی بھی سرکاری براڈکاسٹ اسٹیشن پر نہیں چلے گا کیونکہ ہمیں عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔