ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ میاں صاحب نااہل ہوں گے، خواجہ آصف

ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ میاں صاحب نااہل ہوں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ہم مستقبل میں نوازشریف کو نااہل ہوتا نہیں دیکھ رہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ میاں صاحب نااہل ہوں گے،نئے وزیراعظم کا آپشن دور دور تک زیر غور نہیں، نواز شریف کا ووٹر آج بھی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انھوں نے اپنی کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے تو حساب دے دیا،عمران خان اب تمہاری باری ہے،یہودی اور بھارتی صنعتکار سے فنڈ لینے  والے کاپیچھا نہیں چھوڑیں گے ،پائی پائی کاحساب لیں گے ،ابھی تلاشی شروع نہیں ہوئی عمران خان نے کہہ دیا کہ انکے پاس ریکارڈ نہیں ،تلاشی سے پہلے ہی مکر گئے۔
انھوں نے عمران کو مخا طب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف نے تو حساب دے دیا،تلاشی کی باری اب عمران خان کی ہے 7,ملین ڈالر زکوة کا پیسہ مسقط اور فرانس میں انویسٹ کیا ہواہے اسکا بھی حساب دیں ،شوکت خانم یا نمل کے پیچھے انہیں چھپنے نہیں دیں گے اور نہ ہی عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔