آسٹریلیا کے ٹینس سٹار پیٹر ڈوہین انتقال کرگئے

سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر پیٹر ڈوہین 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر پیٹر ڈوہین کی موت کا اعلان ہفتے کو ٹینس آسٹریلیا نے کیا۔

آسٹریلیا کے ٹینس سٹار پیٹر ڈوہین انتقال کرگئے

سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر پیٹر ڈوہین 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر پیٹر ڈوہین کی موت کا اعلان ہفتے کو ٹینس آسٹریلیا نے کیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انہیں 9 ہفتے قبل موٹرو نیورون نامی بیماری تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے 1987 کے ومبلڈن میں بورس بیکر کو اپ سیٹ شکست دے کر خاصی شہرت پائی تھی۔پیٹر ڈوہین نے اپنے کیریئر میں بلند ترین 43ویں پوزیشن پائی اور پانچ ٹائٹلز جیتے تھے، ٹینس آسٹریلیا اعلامیے کے مطابق پیٹرڈیوس کپ میں ناقابل شکست رہے ، انہوں نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن میں سنگلز ٹائٹلز جیتا جب کہ ڈبلز میں ان کی رینکنگ 15 بھی رہی تھی۔