سلمان خان کا شاہ رخ کو ”ای سائیکل “کا تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بچوں کو اپنے چیریٹی برانڈ”بینگ ہیومن“ کی متعارف کردہ ”ای سائیکل“ تحفے میں دے دی۔

سلمان خان کا شاہ رخ کو ”ای سائیکل “کا تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بچوں کو اپنے چیریٹی برانڈ”بینگ ہیومن“ کی متعارف کردہ ”ای سائیکل“ تحفے میں دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سپر اسٹار کو ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں سلمان خان، کنگ خان اور ان کے بیٹے کے ہمراہ سائیکلوں پر ممبئی کی سڑکوں پر گشت کرتے نظر آئے تھے۔چند روز قبل کنگ خان نے ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے پر سلمان خان کو لگژری کار تحفے میں دی تھی لیکن اب سلمان خان نے اپنی چیریٹی برانڈ ” بینگ ہیومن“ کی ای سائیکل کنگ خان اور ان کے بچوں کو تحفے میں دی ہے۔سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ جب کہ کنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ” جب ہیری میٹ سیجل“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔