نیکی کا کام سنی لیون کو مہنگا پڑ گیا

ممبئی : بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو یتیم بچی کو گود لینا مہنگا پڑ گیا۔ 21ماہ کی یتیم بچی کو گود لینے پر بھارتی شہری سنی لیون کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مودی حکومت سے بھی سوال کیا جا رہا ہے کہ مودی سرکار نے کیسے ایک فحش سٹار کو ایک معصوم بچی گود لینے کی اجازت دی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے گزشتہ دنوں 21مہینے کی یتیم بچی کو گود لیا اور اس کا نام ”نشا “ رکھا ،اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بچی کو گود لینے کے بعد بہت جذباتی ،خوش اور ایک مختلف قسم کے احساس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ،سنی لیون کو بھارتی فلم انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کی طرف سے جہاں اس فیصلے پر مبارکبادیں مل رہی ہیں وہیں کئی لوگ سنی لیون کے ماضی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے معصوم بچی کو گود لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کئی لوگ تو مودی سرکار کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھا رہیں کہ مودی سرکار نے آخر کس طرح ایک فحش سٹار کو بھارت کی ایک 21ماہ کی معصوم بچی کو گود لینے کی اجازت دی ؟