قتل کے مقدمہ میں 13سال سے مفرور اشتہاری لاہور سے گرفتار

قتل کے مقدمہ میں 13سال سے مفرور اشتہاری لاہور سے گرفتار

ننکانہ صاحب:  ڈی ایس پی سرکل ننکانہ صاحب عمر فاروق بلوچ کی سربراہی میں قتل کے مقدمہ میں 13سال سے مفرور   اشتہاری ملزم شعبان عرف مٹھو لاہور سے گرفتار  کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبان عرف مٹھو نے 13سال قبل عبدالغفار آڑھتی کو لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا اور خود موقعہ سے فرار ہوگیاتھا۔  پولیس نے ملزم کی گرفتار ی کے لئے متعدد بار  چھاپے مارے مگر اسے گرفتار نہ کرسکی۔

گزشتہ روز ڈی ایس پی سرکل ننکانہ صاحب عمر فاروق بلوچ کی سربراہی میں تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر مظہر حسین سمیت دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے مخبر   کی اطلاع پر ملزم شعبان عرف مٹھو   کو لاہور سے گرفتار کر کے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کی حوالات میں بند کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں