چین، مسلمان سرویلیئنس ایپ“ ڈاؤن لوڈ کریں

چین، مسلمان سرویلیئنس ایپ“ ڈاؤن لوڈ کریں

بیجنگ: چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نگرانی کیلئے اپنے موبائل فونز میں ”سرویلیئنس ایپ“ ڈاؤن لوڈ کریں ورنہ انکے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر نے کیلئے ایپلیکیشن ”جنگ وانگ ایپ“ متعارف کروائی ہے اور مسلمان شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں نگرانی کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی یہ ایپلی کیشن انسٹال کریں۔
اس کے علاوہ چین کے صوبے سنکیانگ میں داڑھی والے افراد اور باحجاب خواتین پر بسوں میں سفر کرنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے
حکام سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کی چیکنگ کر رہے ہیں اور ان کے موبائل فونز میں مذکورہ ایپ نہ ہونے کی صورت میں خصوصی کیو آر کوڈ کے ذریعے ایپلی کیشن انسٹال کر رہے ہیں۔
چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایپلی کیشن موبائل فون میں موجود دہشت گردی یا غیر قانونی مذہبی ویڈیوز، تصاویر، کتابوں اور دیگر مواد کی موجودگی کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ جو شخص اس ایپلی کیشن کو انسٹال نہیں کرے گا یا کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کردے گا اسے 10 دن کے لیے جیل بھیجا جائے گا۔