ورلڈ کپ فائنل سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی : آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کل بروز اتوار کو بھارت اور میزبان انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا تاہم فائنل میچ سے قبل ہی بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ۔ سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 171رنز کی دھواں دار بیٹنگ کرنے والی ہرمن پریت کور کندھے کی انجری کا شکار ہو گئی جس کے بعد انکی فائنل میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویمنز آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرنے والی ہرمن پریت کور پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کرتے ہوئے کندھے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئیں ،عالمی کپ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گی یا نہیں ؟ہرمن پریت کور کے بڑے مقابلے میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ اگرچہ بھارتی فزیو اور ٹیم مینجمنٹ پوری کوشش میں ہے کہ کسی نہ کسی طرح بھارتی کھلاڑی کو فائنل مقابلے سے قبل ”فٹ “ کیا جا سکے تاہم ہرمن پریت نے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ہر من پری کا فائنل میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اور ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ فائنل مقابلے سے قبل آخری لمحوں میں کیا جائے گا۔