فلپائنی صدر نے امریکہ کے دورے کی دعوت مسترد کر دی

فلپائنی صدر نے امریکہ کے دورے کی دعوت مسترد کر دی

منیلا: فلپائن کے صدر   ریدو  ریگو دوتیرتے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کے دورے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکہ نہیں جائیں گے۔

العربیہ کے مطابق منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر دو تیرتے نے کہا کہ میں اپنی مدت صدارت اور اس کے بعد بھی کبھی امریکہ نہیں جاؤں گا۔ میں نے امریکہ دیکھ رکھا ہے اور اس جیسا بْرا ملک دنیا میں نہیں۔ امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ جب سے منیلا میں اقتدار ریدو ریگو دوتیرتے کے پاس آیا ہے فلپائن کے امریکا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔