خواہش ہے کہ آخری سانس تک اداکاری کروں، ثناء

لاہور: پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ فن اور فنکار کبھی نہیں مرتا ،خواہش ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک اداکاری کروں ،بڑ افنکار اپنے کام اور نام سے پہچانا جاتا ہے ، میں نے بھی اپنے فنی کیریئر میں ہرطرح کے کردار بخوبی ادا کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات کے ساتھ اپنے گھر اور بچوں کو بھی مساوی وقت دیتی ہوں۔