ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

 ممبئی : متاثر کن ریٹنگ نہ دینے پر سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ کے نام اور دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطا بق سلمان خان کا شو ’دس کا دم‘ رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور چینل انتظامیہ نے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے شو کا نام ’دس کا دم‘ کے بجائے ’دس کا دم دار ویک اینڈ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر، منگل کے بجائے ویک اینڈ میں رات ساڑھے 9 بچے آن ایئر ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنے کا آسان طریقہ


 ’’دس کا دم‘‘ کو ناظرین میں مزید مقبول کرنے کیلئے عوام کی انٹری کو محدود کرکے زیادہ سے زیادہ معروف شخصیات کو بلایا جائیگا جس میں سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ کوئز گیم کھیلیں گی ۔