ڈیر اسماعیل خان میں انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ،پی ٹی آئی امیدوار اکرم اللہ گنڈاپور شہید

ڈیر اسماعیل خان میں انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ،پی ٹی آئی امیدوار اکرم اللہ گنڈاپور شہید
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کے علاقے کلاچی میں پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیراکرام اللہ گنڈاپور کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پی کے 99سے پی ٹی آئی کے امیدوار  زخمی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ انکا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد اکرام اللہ گنڈا پور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سابق صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ گنڈا پور کی گاڑی کے قریب ہوا۔اکرام اللہ گنڈا پور انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کیلئے جارہے تھے۔خیال رہے کہ اکرام اللہ گنڈا پور کے بھائی اسرا ر اللہ گنڈا پور بھی خود کش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  دھماکہ خودکش تھا اور اس کا ہدف اکرام اللہ گنڈاپور تھے تاہم ان کے قریب پہنچنے میں ناکامی پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا تجزیئے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جہاں ڈی این اے کی مدد سے خودکش حملہ آور کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں