آخر ی ون ڈے: پاکستان کا ٹا س جیت بیٹنگ کا فیصلہ

آخر ی ون ڈے: پاکستان کا ٹا س جیت بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کرنے کی ٹھان لی۔ پانچوں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن کے پاس آج پانچ ایک روزہ میچز میں زمبابوے کو کلین سویپ کرنے کا موقع ہے جبکہ گزشتہ میچ میں فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سینچری سکور کیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے، بیٹنگ پچ لگ رہی ہے اس لیے اچھا سکور کرنے کی کوششش کریں گے۔