پاکستانی ماڈل و صحافی عینی خان کی فلیٹ میں پر اسرار موت

پاکستانی ماڈل و صحافی عینی خان کی فلیٹ میں پر اسرار موت
فوٹو: فائل

کراچی : معروف ماڈل، لکھاری اور صحافی عینی خان فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف سابق ماڈل عینی علی خان کراچی کے علاقے قصر زینب میں ہفتہ کی صبح اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ان کے دوست نے عینی خان کی ہلاکت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد جب فائربریگیڈ کی ٹیم دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔