مریم نوا زنے جیل سے ٹوئٹر پر آڈیو پیغام جاری کردیا

مریم نوا زنے جیل سے ٹوئٹر پر آڈیو پیغام جاری کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد :ایون فیلڈریفرنس کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹ کے بعد اڈیالہ جیل سے اب آڈیو پیغام جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے جیل سے آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے میرے بہادر بھائیو، بہنوں اور بیٹو ،میرا آپ کیلئے پیغام ہے کہ کھڑے ہو جاﺅ، اپنے ملک کیلئے ، جمہوریت کیلئے اور آزاد فضا میں سانس لینے کیلئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی

مریم نواز نے ایک شعر بھی پڑھا کہ :
جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو
تعزیم کرو تکریم کرو
میرے حق کی نہ تذلیل کرو

3752d913f1c709ebde99ee3c9d0db6c3

ووٹ کو عزت دو

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کے اکاوئنٹ سے ٹوئٹ سامنے آئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور لوگوں کی جانب سے سوال اٹھائے جانے لگے کہ مریم نواز کو جیل میں وائی فائی کی سہولت کیسے مل سکتی ہے ؟تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹوئٹ مریم نواز نے خود نہیں کیا بلکہ یہ ان کے بیٹے جنید صفدر نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہو گی، الیکشن کمیشن

یاد رہے کہ میاں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں اڈیالہ جیل میں قید کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ رات حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا سنائی گئی جس کے بعد ان کو بھی اڈیالہ جیل رکھا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں