امام الحق کی سیریز میں تیسری سنچری

امام الحق کی سیریز میں تیسری سنچری
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

بلاوائیو: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سریز میں تیسری سنچری کر ڈالی ۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا اور آج کی اننگز میں 20 رنز بنانے کے ساتھ ہی وہ روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
جب کہ فخر زمان اور امام الحق ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی جوڑی بن گئی ہے جس نے 2 طرفہ سیریز میں 600 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔دوسری جانب امام الحق نے سیریز کے آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری کر ڈالی۔