آئی ایس پی آر کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے حوالے سے سپریم کورٹ کو نوٹس لینے کا مطالبہ

آئی ایس پی آر کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے حوالے سے سپریم کورٹ کو نوٹس لینے کا مطالبہ
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:آئی ایس پی آر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے حوالے سے سپریم کورٹ کو نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے آئی ایس آئی پر سنگین الزامات کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے ریاستی اداروں پر الزامات لگائے اورسپریم کورٹ الزامات سے متعلق ضروری کارروائی شروع کرے،ریاستی اداروں کا وقار احترام یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا

63afbdd2dc7250bb90512940f967826c

خیال رہے کہ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز نے راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایس آئی والوں نے میرے چیف جسٹس کو اپروچ کر کے کہا کہ ہم نے الیکشن تک نوازشریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا شوکت عزیز کو بینچ میں شامل نہ کرو ، میرے چیف جسٹس نے کہا کہ جس بینچ سے آپ ایزی ہیں وہ بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہو گی، الیکشن کمیشن

مجھے کہا گیا کہ فیصلے ہماری مرضی کے مطابق کریں گے تو آپ کے ریفرنسز ختم کروادیں گے ، میں نے کہا کہ اپنے ضمیر کو گروی رکھنے سے پہلے بہتر ہے کہ مرجاﺅں۔ چیف جسٹس کی جانب سے بھی اس بیان کے ردعمل میں کہا گیا کہ  ادارےکے سربراہ کی حیثیت سے یقین دلاتا ہوں کہ عدلیہ پر کسی کا دباﺅ نہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں