الیکشن کمیشن کا حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 60 میں انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 60 میں انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: دو روز کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں،اے پی پی

راولپنڈی :پاکستان الیکشن کمیشن حنیف عباسی کو سزا اور نااہلی کے بعد این اے 60 میں الیکشن ملتوی کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دو روز کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، بیلیٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہونے کے بعد انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور اس صورتحال میں انسداد منشیات کی عدالت نے این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو منشیات سمگلنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے اور وہ الیکشن کیلئے نااہل ہو گئے ہیں ۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاہے کہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کر دیا جائے اور عام انتخابات کے بعد این اے 60 کیلئے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔

حنیف عباسی کا اس وقت حلقے میں کوورنگ کینڈیڈٹ بھی موجود نہیں ہے جبکہ الیکشن میں صرف دو دن باقی ہیں اور اس صورتحال میں بیلٹ پیپرز میں تبدیلی ممکن نہیں تاہم اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

واضح رہے کہ این اے 60 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی حنیف عباسی کے مدمقابل ہیں اور انہیں تحریک انصاف اور متحدہ مجلس عمل کی حمایت حاصل ہے ۔