مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
کیپشن: فائل فوٹؤ

لاہور: مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہبازشریف آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، لیگی امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی اور پارٹی رہنماﺅں کیخلاف مقدمات کے اندراج کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حنیف عباسی کی نااہلی اور سزا کیخلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا،لیگی رہنماﺅں نے ردعمل میں عدالت میں توڑ پھوڑ کی تھی جس پر پولیس نے حنیف عباسی کے بیٹے سمیت متعدد رہنماﺅں کیخلاف مقدمات درج کر لئے تھے۔