شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا

شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

لال حویلی میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، یہ اختیار نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بار کیوں استعمال نہیں ہوا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن سوائے امیدوار کی موت کے الیکشن ملتوی کرانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا، انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ ان کا مقدمہ صبح ہی سنا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن روکنے کا کوئی شوق نہیں تھا، 500 کلو ایفی ڈرین کے کیس پر فیصلہ ہوا جو پہلے 10 اور پھر 22 جولائی کو کیا گیا۔