حنیف عباسی کو اس لئے جکڑا کیونکہ شیخ چلی 70 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا: شہباز شریف

حنیف عباسی کو اس لئے جکڑا کیونکہ شیخ چلی 70 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ملتان: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو اس لئے جکڑا کیونکہ شیخ چلی 70 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حنیف عباسی کو اس لئے جکڑا کیونکہ شیخ چلی 70 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا، ان ہتھکڑیوں کو ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کان کھول کر سن لیں کہ ووٹرز کو روکا تو پورا پاکستان ہو گا اور صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن ہو گا۔ امن پسند ہوں لیکن ووٹ کے تقدس کو چوٹ پہنچی تو جان لڑا دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹروبس ملتان کے لئے تحفہ ہے، ملتان میٹرو میں دھیلے کی کرپشن نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ عمران خان مجھ پر الزامات لگاتا ہے لیکن ثبوت نہیں دیتا، عام آدمی کے لئے جو منصوبے بنائے سب جانتے ہیں۔ ملتان میں 4 یونیورسٹیاں بنائیں، اقتدار ملا تو بہاولپور میں میٹرو بنائیں گے، اقتدار ملا تو نشتر ہسپتال نمبر 2 ایک سال میں بنا کر دوں گا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کام نہ کروں تو کیا عمران کی طرح پہاڑوں پر جا کر سو جاؤں؟ عمران خان نے اپنے صوبے کا بیڑا غرق کر دیا۔ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملکی معیشت کو مضبوط کیا۔ 25 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا کر عمران خان کی سیاست کو دفن کرنا ہے۔