این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ ڈسٹرکٹ اور شہروں تک جانا چاہیے، مصطفیٰ کمال

 این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ ڈسٹرکٹ اور شہروں تک جانا چاہیے، مصطفیٰ کمال
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: مصطفیٰ کمال نے اٹھارویں ترامیم میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں اس سے کوئی فائدہ نہیں، اگراٹھارہ مرتبہ ترامیم کر چکے تو انیسویں مرتبہ بھی کی جائے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین  مصطفیٰ کمال نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ ڈسٹرکٹ اور شہروں تک جانا چاہیے۔

 

 وزیر بلدیات کا عہدہ ختم کر کے میئر کو سارے اختیارات دیے جائیں، مقامی لوگوں کو سندھ پولیس میں نوکریاں دی جائیں، سفارشی ایس ایچ اوز لگائیں گے تو سٹریٹ کرائم کون روکے گا؟  ہائی ویز پر فوری طور پر ٹراما سینٹر بنائے جائیں۔

 

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختواہ میں بلدیاتی نظام رائج کر دیا، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی بلدیاتی نظام دیں۔ایسا نظام بنایا جائے جس سے ہمارے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں صدارتی نظام کی بات نہیں کر رہا، ہمارے مسائل حل کرو، ایسا نظام ہونا چاہیے جس میں چاروں صوبوں کی سیٹیں برابر ہونی چاہیں، سیٹیں برابر ہوں گی تو وزیراعظم ہمارے پاس بھی آئے گا۔

 

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھنے والے سندھ کی بات نہیں کر رہے، خدارا سندھ کی طرف توجہ دیں یہ پاکستان کا حصہ ہے۔