عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں، بلاول بھٹو

عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں، بلاول بھٹو
کیپشن: پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں تمام پاکستانیوں کی بات کرے، بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ پیپلز پارٹی فیس بُک پیج

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ افسوس، وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے۔ عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں تمام پاکستانیوں کی بات کرے۔ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔