محسن عباس حیدر کا بیوی پر مبینہ تشدد ،شوبز سے وابستہ شخصیات کا سخت ردعمل کا اظہار

محسن عباس حیدر کا بیوی پر مبینہ تشدد ،شوبز سے وابستہ شخصیات کا سخت ردعمل کا اظہار

اسلام آباد : اداکار محسن عباس حیدرکی جانب سے بیوی پر تشدد کی خبر پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔


اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ فاطمہ سہیل کی ہمت اور بہادری کو عزت کی نگاہ سے دےکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اداکار آصف حسین کا کہنا تھا کہ بیوی کو مارنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کرلی جائے جبکہ اداکارہ عائشہ عمرنے کسی بھی قسم کا تشدد نا قابل برداشت قرار دے دیا ۔ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ معزز شخص بیوی پر کیسے ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے کہاکہ ہر انسان کو ےہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے لئے اچھی اور پر سکون زندگی کا چناﺅ کرسکے خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔

حمائمہ ملک نے محسن عباس حیدر کو قابل شرم انسان قراد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاملہ بیوی کو کس ہمت سے مارتے رہے ہیں اور وہ اس وقت فاطمہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے حوصلے کی داد دیتی ہیں جیسے انہوں نے اتنے برے حا لات کا مقابلہ کیا۔

اداکار علی رحمان خان نے بیوی کے اوپر ہاتھ اٹھانا گالی قرار دے دیا ۔ مشہور اینکر ثناءبچہ کاکہنا تھا اصل مرد کبھی بھی ایک عورت پر ہاتھ نہیں اٹھاتا ہے اور محسن نے اپنے اس عمل سے ان کو بہت مایوس  کیا ہے جبکہ اداکار عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور عثمان خالد بٹ نے اداکار محسن عباس حیدر کو مرد کے نام پر دھبہ قرار دیا۔