پی سی بی اور لنکن بورڈ میں رابطہ،سکیورٹی وفد جلد پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی

پی سی بی اور لنکن بورڈ میں رابطہ،سکیورٹی وفد جلد پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی

لاہور:پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی  اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور سری لنکا نے اپنا سکیورٹی وفد پاکستان  جلد بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

سری لنکن وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔وفد کی آمد کا حتمی اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ  پاک لنکا ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔