رائے ونڈ کی رائل فیملی پر پھر کبھی بات نہیں کروں گی:فردوس عاشق اعوان

رائے ونڈ کی رائل فیملی پر پھر کبھی بات نہیں کروں گی:فردوس عاشق اعوان
کیپشن: image by facebook

کراچی :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مخالفین کی پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشیں دم توڑتی جا رہی ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان مخالف بیانئے کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بیانئے کو تحفظ دینے کے لیے امریکہ گئے ہیں .

گھوٹکی الیکشن میں سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، رائے ونڈ کی رائل فیملی پر پھر کبھی بات نہیں کروں گی ، بیرون ملک سب کا ایک ہی بیانیہ قوم اور ملک کے مفاد میں ہے .

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے ، سیاست صرف ملک تک ہی محدود ہونی چاہئے بیرون ملک یکطرفہ مفاد ہونا چاہئے ۔