آئین کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے :احسن اقبال

آئین کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے :احسن اقبال
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بدترین آمریت مسلط کر دی گئی ہے ، پاکستان کی عوام نے آمریت کو کبھی قبول نہیں کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت بدترین آمریت مسلط ہے لیکن پاکستانی قوم نے کبھی آمریت کو تسیلم نہیں کیا ، آئین کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں .

انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کیا گیا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کے لبادے میں بدترین آمریت نافذ کر دی گئی ہے ، پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کرنے دیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں وہی تقریر کی جو وہ کنٹینر پر کرتے تھے ، اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آ گیا ہے ، پاکستان میں بھی عوام کی حکمرانی کو تسلیم کیا جانا چاہئے ۔