بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ماہرہ خان کی محسن عباس پر سخت تنقید

بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ماہرہ خان کی محسن عباس پر سخت تنقید
image by twitter

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے معروف میزبان محسن عباس کی جانب سے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی پر ہاتھ اٹھائے یا تشد د کا نشانہ بنائے نہ ہی اس کی کوئی وجہ ہے ،ہمیں اپنے بچوں کے لیے ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہئے.


انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کا خیال کرنا چاہئے جوکہ سکول جاتے ہیں اور گھر کے ایسے ماحول پر ان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہوں گے ۔

انھوں نے کہا کہ شادی شدہ لوگوں کے لیے یہ مسائل تو سائنس اور حساب کی طرح عیاں ہیں، ہمیں ایسی غلطیاں نہیں کرنی چاہئیں اور ان کی کوئی دلیل قابل  قبول  نہیں ہے ۔