وزیراعظم کی امریکی سینیٹر لنزے سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 وزیراعظم کی امریکی سینیٹر لنزے سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: Image Source: Lindsey Graham twitter Account

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔

 

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات بہتری کے لیے سینیٹر گراہم کی خدمات کو سراہا جبکہ عمران خان نے سینیٹر کو حکومتی ترقیاتی اور معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر وزیراعظم کہا کہ پاکستان امریکہ سے دونوں ممالک کے مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کا خواہش مند ہے، پاکستان امریکہ سے تجارت ، توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون چاہتا ہے۔

 

اس موقع پر سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں باہمی مفاد کے لیے اعلی سطح پر پائیدار تعلقات کا ہونا ضروری ہے، اسلام آباد نے افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف موثر آپریشنز کے باعث پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی، پاکستان نے افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے شاندار اقدامات کیے۔