کورونا سے امریکہ میں حالات مزید بد تر ہوں گے،ڈونلڈٹرمپ

کورونا سے امریکہ میں حالات مزید بد تر ہوں گے،ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا وبا سے ملک میں حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید بد تر ہوں گے۔ امریکہ میں اس خطرناک بیماری سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 45ہزار اور بیماروں کی تعداد 40لاکھ تک جا پہنچی ہے۔


وائٹ ہائوس میں ماسک لگائے  بغیرپریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیںاورکہا کہ وہ خود بھی ماسک اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے شکار افراد کی اصل تعداد رپورٹ کیے گئے کیسز سے کم سے کم تیرہ گنا زیادہ ہے۔

نیویارک، کیلی فورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیوجرسی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔پچاس روز بعد ملک میں پھر سے روزانہ ایک ہزار افراد کی اموات بھی ہونے لگی ہیں جبکہ صرف کیلی فورنیا میں بیماروں کی تعداد چار لاکھ تک پہنچ گئی ۔