پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ، امیدوار بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات میں شرکت کیلئے 24 جولائی تک اپنا لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے گریجوایشن کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یونیورسٹی حکام کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کا آن لائن امتحان 5 اگست سے شروع ہوگا، آن لائن امتحانات پانچ اگست سے 20 اگست تک جاری رہیں گے۔

شعبہ امتحانات نے امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امیدوار 24 جولائی تک ای میل آئی ڈی کے تحت امتحانی لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں، مصدقہ ای میل ایڈریس رکھنے والے امیدوار ہی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات 24 جولائی کے بعد امیدوار کا ای میل ایڈریس تبدیل نہیں کرے گا، آن لائن امتحانات کے حوالے سے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں.