پاکستان میں مہلک وائرس مزید خطرناک ہونے لگا، مزید 40 افراد جانیں گنوا بیٹھے

The deadly virus became more dangerous in Pakistan, 40 more people lost their lives
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: مہلک وائرس کورونا مزید خطرناک ہونے لگا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد اس کے شکنجے میں آکر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 928 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں 34 ہزار 216 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 158 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 609 ہو گئی ہے۔