عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری


ملک بھر میں  عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی  سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوسرے روزبھی صبح سے ہی ملک کے مختلف شہروں میں لوگ  جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔شہریوں نے  نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے  جانوروں کی قربانی  کیں، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی جاری ہے تو کہیں اونٹ کی قربانی  ہو رہی ہے۔ جس کے بعد خواتین کچن میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گی  اور نمکین دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذ کر ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے دن کی نسبت اب قصائیوں کے منہ مانگے معاوضوں میں بھی کمی آگئی ہے ۔

عید کے پہلے روز بعض واقعات میں لوگوں کے جانور اناڑی قصائیوں کے ہتھے بھی چڑھ گئے ۔

گزشتہ روز کے ایک واقعے میں اہل کراچی نے تو  بپھرے ہوئے جانور ے کو قابو کرنے کے لئے کئی گولیاں برسا دیں ۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  چار افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

دوسری جانب  کچھ شہروں  میں  اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جو کہ تعفن میں اضافے کا باعث بن رہا ہے اور شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔