بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، امریکی رپورٹ

بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، امریکی رپورٹ
سورس: file photo

واشنگٹن: امریکی ادارے سینٹر فارگلوبل ڈویلپمنٹ نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 امریکی تحقیقاتی ادارے سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ نے منگل 20 جولائی کو شائع کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں سرکاری اعدادوشمار سے دس گنا سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔ ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نتیجے میں 47 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف ملکی اپوزیشن کانگریس نے ان ہلاکتوں کی تعداد 52 لاکھ بتائی ہے تاہم مودی حکومت نے رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، حکومتی اعدادوشمار کےمطابق بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 4لاکھ انیس ہزار ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے جبکہ کورونا ویکسئن کا عمل بھی تواتر سے چل رہا ہے ۔ اگلے چند ہفتوں میں اموات کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے ویکسی نیشن کا عمل تیز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے ۔