ضلع باجوڑ کشتی حادثہ ،راغگان ڈیم میں پکنک مناتے 18 افراد ڈوب گئے،سیاحو ں کا تعلق کہاں سے تھا ؟

Bajur Incident,Raghan Dam,

باجوڑ:ضلع باجوڑ میں راغگان ڈیم میں پکنک منانے آئے 18 کے قریب سیاح ڈوب گئے ،ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 4  سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ڈیم میں کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب گئے تھے ، 11کو ریسکیو کیا گیا ،مزید 3لاپتہ افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج کے غوطہ خوروں کا ریسکیو  آپریشن جاری ہے ،حکام کےمطابق کشتی میں مقامی سیاح سوار تھے جو عید پر پکنک منانے ڈیم گئے تھے ،ذرائع کا کہنا ہےسانحہ غیر معیاری کشتیوں کی وجہ سے پیش آیا، ایک ایک کشتی میں 25, 25 افراد سوار تھے۔


 وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے بعض مقامات پر عید کی چھٹیوں کے دوران سیر و تفریح کے لئے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلی کی متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو لائف جیکیٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتی سواری پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ،وزیر اعلی کی بعض مقامات میں ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال کی جانے والی کشتیوں میں گنجائش زیادہ سواریاں بٹھانے پر بھی پابندی لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب ڈیم میں  ناقص حفاظتی انتظامات کے خلاف راغگان بازار میں احتجاج بھی کیا گیا۔