پشاور میں سینما گھروں کی رونقیں بحال ہوگئیں

پشاور میں سینما گھروں کی رونقیں بحال ہوگئیں
سورس: file photo

پشاور: خیبر پختونخواہ میں  عرصہ بعد سینما ہالوں کی رونقیں بحال ہو گئیں، عید الاضحی پر پشتو کی چار فلمیں سینماء گھروں میں نمائش کےلیے پیش کردی گئیں، شائقین کی عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں طویل عرصے کے بعد اس عید الاضحیٰ پر چار پشتو فلمیں ریلیز کی گئیں ۔

چاروں پشتو فلمیں شہر کے مختلف سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جن کو عوام کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے ۔ 

نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلموں میں ارباز خان اور شاہد خان کی بدمعاشی دا خیال کوہ ، جہانگیر جانی ،عجب گل اور ارباز خان کی فلم راج دا بدمعاشے اور ان ہی اداکاروں کی فلم لوئی زخمونہ شامل ہیں جبکہ شاہد خان کی فلم راجہ بھی دوبارہ پیش کی جارہی ہے۔

فلموں کے شائقین بھی سینماء کی دوبارہ بحالی پر خوش ہیں، منتظمین کے مطابق کورونا وباء کے باعث دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔