پوری قوم کو ارض پاک کیلئے جان کی قربانیاں دینے والے قومی ہیروز پر فخر ہے:آرمی چیف 

Pakistan Army Chief,General Qamar Javed Bajwa

ہری پور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کیلئے جان قربان کرنا ارفع ترین قربانی ہے ،پوری قوم کو ارض پاک کیلئے جان کی قربانیاں دینے والے قومی ہیروز پر فخر ہے ،انہوں نے کہا ملک کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکی اہلیہ نے شہید کیپٹن باسط علی کے ہری پور کے قریب آبائی گائوں کا دورہ کیا ،شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف نے شہید کیپٹن کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ،شہید کے اہل خانہ سے بات چیت کرتےہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنا افضل ترین قربانی ہے،پوری قوم کو قومی ہیروز کی ارض پاک کیلئے قربانیوں پر فخر ہے ۔

آرمی چیف نے وطن دشمنوں کیلئے مسلح افواج کے  پختہ ترین عزم کا اعادہ بھی کیا ۔