عید کا دوسرا روز ، ہزاروں سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا

عید کا دوسرا روز ، ہزاروں سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
سورس: file photo

راولپنڈی : عید کے دوسرے روز ہزاروں سیاح مری پہنچ گئے ، شہر میں 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ،

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق عید الضحیٰ کے دوسرے روز مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مری میں مختلف راستوں سے 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں جبکہ  3200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے۔

ترجمان کے مطابق زیادہ ترسیاح جمعہ اور ہفتہ کا دن مری میں گذار کر واپس جائیں گے  ایسے حالات میں عوام کو ایکدوسرے سے تعاون اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔