وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل ہوگا: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل ہوگا: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا ہے کہ آج کا دن بڑا اہم ہے ۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل ہوگا ۔

اپنے بیان میں سردار دوست مزاری نے کہا کہ پولنگ کا عمل پُر امن طریقے سے کروانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر سیکیورٹی طلب کرنے کیلئے خط چیف سیکرٹری کو لکھا ہے ۔

اپیل ہے تمام جماعتوں کے اراکین پُر امن طریقے سے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں ۔ میڈیا کو پریس گیلری میں کوریج کی اجازت ہوگی ۔ ملکی اور غیر ملکی مبصرین کو بھی اس اجلاس کی کوریج کی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج شام چار بجے ہوگا ۔ جس کیلئے حکومتی اتحاد کے پاس اس وقت 180 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے پاس اس وقت 186 ارکین اسمبلی موجود ہے ۔

مصنف کے بارے میں