تحریک انصاف، ق لیگ کے اراکین اسمبلی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی کیلئے روانہ

تحریک انصاف، ق لیگ کے اراکین اسمبلی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی کیلئے روانہ

لاہور: تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی کے لئے روانہ ہو گئے ۔

اراکین اسمبلی کو بسوں کے ذریعے اکٹھے اسمبلی لایا جارہا ہے ۔ چیف وہپ تحریک انصاف سید عباس شاہ اور دیگر سینئر راہنما بھی اراکین کی ہمراہ آرہے ہیں ۔ اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے ایوان میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔ اراکین اسمبلی نماز جمعہ بھی پنجاب اسمبلی میں ادا کریں گے ۔

ادھر ، چوہدری مونس الہی پنجاب اسمبلی پہنچ گے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے نمبر پورے ہیں ، نمبر کم نہیں بلکہ زیادہ ہی ہوں گے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج شام چار بجے ہوگا ۔ جس کیلئے حکومتی اتحاد کے پاس اس وقت 180 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے پاس اس وقت 186 ارکین اسمبلی موجود ہے ۔

مصنف کے بارے میں